اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد چلے گئے، بلاول کی کل لاہور آمد متوقع

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد چلے گئے جبکہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی کل لاہور آمد متوقع ہے۔

سابق صدر نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ کے حوالے سے معاملات پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں الیکشن بروقت کروانے پر اتفاق کیا اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن میں تاخیرکسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ملاقات میں آئندہ نگران وزیراعظم سابق بیوروکریٹ کے بجائے کسی سیاست دان کوبنانے پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کل لاہور آمد متوقع ہے، بلاول بھٹو ایک روزہ دورے پر کراچی سے لاہور پہنچیں گے، بلاول بھٹو مقامی ہوٹل میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے