اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سمن آباد انڈر پاس ڈیڈلائن پر مکمل نہ ہوا، وزیراعلیٰ ایل ڈی اے کی کارکردگی سے نالاں

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) سمن آباد کے مقام پرانڈر پاس کی تعمیر کامنصوبہ ڈیڈ لائن پر مکمل نہ ہونے پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی ایل ڈی اے کی کارکردگی سے نالاں ہو گئے، شعبہ انجینئرنگ کی کارکردگی کو بھی ناقص قرار دے دیا۔

سمن آباد انڈر پاس کی تکمیل کی تمام ڈیڈ لائنز گزر گئیں مگر منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

سمن آباد پراجیکٹ کی پی سی ون کے مطابق مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن جون 2023 تھی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے 15 اپریل تک منصوبہ مکمل کرنے کا حکم دیا، ایل ڈی اے کا شعبہ انجینئرنگ 15 اپریل تک منصوبے کو مکمل نہ کرسکا۔

نگران وزیر اعلیٰ  پنجاب نے 30 مئی تک منصوبے کی تکمیل کی دوسری ڈیڈ لائن دی مگر سمن آباد انڈر پاس 30 مئی کو بھی ٹریفک کے لئے نہ کھولا جاسکا، پی سی ون کے مطابق تیسری ڈیڈ لائن جون کی تھی لیکن وہ بھی گزر گئی، محسن نقوی  نے پراجیکٹ  کو سیکرٹری تعمیرات اورسیکرٹری ہاؤسنگ پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

دوسری جانب ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سمن آباد انڈر پاس کا تعمیراتی کام 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے، انڈر پاس کی تعمیر کے دوران سیوریج، واٹر سپلائی کی شفٹنگ اور مون سون کی بارشیں تاخیر کی وجہ بنیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے