اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پابندی کے بعد ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موٹر سائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ہیلمٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

ایک طرف چلان کا ڈر تو دوسری جانب ہیلمٹ مہنگے ہو گئے، شہری 300 والا ہیلمٹ 800 روپے میں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، ایک وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے ہیلمٹ کہاں سے خریدیں، چلان اور ہیلمنٹ کے ریٹ نے غریب آدمی کو جکڑ رکھا ہے، عام ہیلمٹ 800 سے 1000 جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ 2000 سے 3000 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری طرف دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم نے ریٹ میں رد و بدل خود سے نہیں کیا، پیچھے سے ہی ہیلمٹ مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگا بیچنا پڑ رہا ہے، ہر گاہگ آکر بحث کرتا ہے ہم نے بھی مجبور ہو کر قیمتیں بڑھائی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے