اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شاہراہ قراقرم بس حادثہ: وزیراعظم کا انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے شاہراہ قراقرم پر تھلیچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کو پیش آنیوالے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدری اور تعزیت کیا، انہوں نے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے، شہباز شریف نے متعلقہ وفاقی محکموں کو بھی امدادی کاموں میں معاونت کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

واضح رہے شاہراہ قراقرم میں تھلیچی کے مقام پر بس کو موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، بس میں 20 سے زائد افراد سوار تھے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے