اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے پنجاب بار کونسل کے وفد کی ملاقات، جیل ریفارمز بارے بات چیت

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب بار کونسل کی جیل ریفارمز کمیٹی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں نگرا ن وزیرِ اعلیٰ سے جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کے لئے تجاویز پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جیلوں سے متعلق قابلِ عمل تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔

جیل ریفارمز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جیل میں قیدیوں کے کھانے کا بجٹ بڑھا دیا گیا ہے اور اہلِ خانہ سے فون پر گفتگو کا دورانیہ ماہانہ 300 منٹ کر دیا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ جیل ہسپتالوں کا انتظام محکمۂ صحت کے سپرد کیا جا رہا ہے، جیل میں قیدیوں کیلئے بیکری اور یوٹیلیٹی سٹور بنائے جا رہے ہیں، جیل سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر پنجاب بار کونسل کے وفد نے قیدیوں کو فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کی پیش کش کی ہے، چیئرمین کمیٹی عمران اکرم نے نگران وزیرِ اعلیٰ کو جیل اصلاحات سے متعلق سفارشات پیش کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے