اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، فی کلو 150 روپے پر پہنچ گئی

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی 140 روپے سے 150 روپےفی کلو تک بکنے لگی۔

آٹے کے ساتھ چینی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں  چینی کی قیمت 140  سے  150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی  کا 50 کلو  والا  تھیلا  6750 روپے  کا ہو گیا، تھوک میں چینی 135 روپے فی کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہے تو یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی سستی چینی نایاب ہو کر رہ گئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ چینی کی قیمت 91 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن  سپلائی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے، شہر بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چینی گزشتہ ایک ماہ سے  غائب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب کہاں جائے؟ اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہے یوٹیلیٹی سٹوروں پر مل نہیں رہی ، سبسڈی دی ہے تو  خدارا چینی اور آٹے کی سپلائی بھی کی جائے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چینی کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث شہری چینی مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے