اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنا دی ۔

گرمی کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ ، چونیاں،عارف والا اور دیگرعلاقوں میں بادل برسے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات نے شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

کراچی میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، شارع فیصل،گارڈن اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود اور رات میں ابرآلود رہےگا، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے