16 Jul 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سے گال میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں شروع ہو گا۔
گال میں پانچوں روز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، گال ٹیسٹ کے پانچوں روز 60 فیصد سے زائد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات سری لنکا کے مطابق گال میں وقفے وقفے سے کل بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہےگا، گال میں موجودہ دنوں حبس کی شدت بھی تقریباً 80 فیصد ہے۔
سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق سری لنکا میں مئی سے اگست تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔