اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا ہوا میں بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے؟ماہرین کا خطرناک انکشاف

15 Jul 2023
15 Jul 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ صاف ہوا میں بھی دل کے دورے کے امکانات برقرار رہتے ہیں۔

تحقیق میں محققین نے گزشتہ 15 برسوں میں مختلف ریاستوں کے ماحول میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (جو عموماً گاڑیوں سے خارج ہوتی ہے) کی مقدار کا جائزہ لیا۔بعد ازاں جمع ہونے والے اعداد و شمار کا موازنہ دل کے دورے کے سبب اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی شرح سے کیا تاکہ دونوں کے درمیان تعلق جاناجاسکے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جیسے جیسے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار ہوا میں بڑھتی گئی ویسے ویسے دل کے دوروں کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا گیا، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھنے کے صرف 60 منٹ بعد دل کے دوروں کی شرح میں اضافہ ہوا تھا۔

دل کے دورے کے خطرے میں اضافہ اس وقت بھی سامنے آیا جب نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار موجودہ امریکی معیار (ہوا کے ایک ارب حصوں میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کے 100 حصے) سے کم تھی۔یہ معیار عالمی ادارہ صحت کی جانب سے متعین کردہ مقدار کے مطابق ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق فی مکعب میٹر ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی 200 مائیکرو گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے