15 Jul 2023
(لاہور نیوز) حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 9 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی جا رہی ہے۔موجودہ قیمتیں 16 سے 31 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔