اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا کی بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

15 Jul 2023
15 Jul 2023

(لاہور نیوز) ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگ گیا۔ نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

ملک بھر کے صارفین پر بجلی کا میگا بم گرا دیا گیا۔ رواں مالی سال کیلئے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا۔ فی یونٹ بجلی 29 روپے 78 پیسے پر جا پہنچی۔ اوسط فی یونٹ قیمت 50 روپے سے تجاوز کر جائے گی۔ اطلاق کس ماہ سے ہو گا حتمی منظوری حکومت دے گی۔

نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق روپیہ کی قدر گرنے، بجلی کی فروخت میں کمی اور کپیسٹی پے منٹ بنیادی ٹیرف بڑھنے کی وجوہات ہیں۔ ٹیرف بڑھنے سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو کا تخمینہ 3281 ارب روپے متوقع ہے۔

کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف کے علاوہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی ایک روپے 44 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہی دن بجلی 6 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے