(لاہور نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اب عوام کو زور دار جھٹکا دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کے اضافے کے بعد بجلی کے فی یونٹ کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 78 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔
100 یونٹ استعمال کرنے پر 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے، اگر پرانا بل 1340 روپے ہے تو نیا بل 1826 روپے ہو گا، 200 یونٹ استعمال کرنے پر ایک ہزار روپے اضافہ ہو گا، 200 یونٹ پر پرانا بل اگر 3700 روپے ہے تو نیا بل 4700 روپے آئے گا۔
300 یونٹ استعمال کرنے پر 2 ہزار روپے اضافہ ہو گا، 300 یونٹ استعمال کرنے پر پرانا بل 6 ہزار ہے تو نیا بل 8 ہزار روپے ہو گا جبکہ 400 یونٹ استعمال کرنے پر 2300 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، پرانا بل 10 ہزار ہے تو نیا بل 12300 روپے ہو گا۔
500 یونٹ استعمال کرنے پر 3 ہزار روپے اضافہ ہو گا، پرانا بل 13 ہزار ہے تو نیا بل 16 ہزار ہو گا، 700 یونٹ پر 4 ہزار روپے اضافہ ہو گا ، پرانا بل 24 ہزار ہے تو نیا بل 28 ہزار ہو گا۔