15 Jul 2023
(لاہورنیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ساہیوال کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
انڈسٹریل اسٹیٹ کی منظوری کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی ذاتی کاوشوں سے ممکن ہوئی ۔ کمشنر ساہیوال نے علاقے میں صنعتی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ کو انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی درخواست کی تھی۔ پنجاب انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمیٹی کو انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیزبیلٹی رپورٹ فوری تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
کمشنرساہیوال شعیب اقبال سید کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے ساہیوال ڈویژن کے صنعت کاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا ،علاقے سے بے روزگاری کے خاتمے میں بھی بڑی مدد ملے گی، ساہیوال میں اینگرو انڈسٹری کے قیام کی بڑی گنجائش ہے۔