14 Jul 2023
(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک کی جانب سے قرض اور سود کی ادائیگی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں قرض اور سود پر 15.662 ارب ڈالرکی ادائیگی کی۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں 12.639 ارب ڈالر کی اصل ادائیگی کی جبکہ اس عرصے کے دوران 3.023 ارب ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔سٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ حکومت نے مالی سال 2022 میں 15.101 ارب ڈالر بطور اصل اور سود ادائیگی کی تھی۔