اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، اوگرا حرکت میں آگیا

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اور غیر معمولی اضافے کا اوگرا نے نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایل پی جی کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے ضروری ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

 ترجمان کے مطابق تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹربیوٹرز کو سلنڈرز کی فراہمی اور ایل پی جی کی قیمتوں کی تفصیلات واضح طور پر ترسیل کے وقت درج کی جائیں اور تمام آوٹ لیٹس پر بھی قیمتوں کا اندراج یقینی بنایا جائے۔

ترجمان عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے جبکہ اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے ملک کے مختلف حصوں میں معائنہ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے