اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث نوجوان کیااقدام کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں؟جانئے

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) غیر یقینی معاشی صورتحال، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نوجوانوں کے بیرون ممالک چلے جانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت کے دور اقتدار میں 12 لاکھ21ہزار نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔گزشتہ سال 8لاکھ 32ہزار جبکہ رواں سال کے ابتدائی6ماہ میں4لاکھ نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔ان میں 11ہزار اکاؤنٹنٹ، 11ہزار200انجینئرز، 4ہزار ڈاکٹر، 15 ہزار کمپیوٹر آپریٹر، 24ہزار سپر وائزر،34ہزار ٹیکنیشن،29ہزار الیکٹریشن، 13ہزار 445کمپیوٹر ٹائپسٹ، 8ہزار زرعی ماہرین شامل ہیں جبکہ ساڑھے 37ہزار منیجرز، 4 ہزارنرسز،1ہزار 560 اساتذہ، 15ہزار آپریٹر اور 16سو سے زائد ڈرافٹ مین کو روزگار کیلئے بیرون ملک جانا پڑا۔

گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 7لاکھ سے زائد پاکستانی نوجوان روزگار کیلیے سعودی عرب،2 لاکھ 29ہزار یو اے ای،1 لاکھ11 ہزار اومان، 90ہزار 662قطر گئے، 8ہزار برطانیہ، 13سو امریکہ، 20 ہزار ملائیشیا،3ہزار یونان،جبکہ 6ہزار سے زائد نوجوان رومانیہ گئے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران6لاکھ83 ہزار نوجوان پنجاب، 3 لاکھ24ہزار خیبرپختونخوا، 90 ہزار سندھ،12ہزار بلوچستان،44 ہز ارآزاد کشمیر جبکہ 11ہزار نوجوان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے