(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوآرٹر میں فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے "فوڈ اینڈ نیوٹریشن" کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ایم ڈی محمد کامران خان اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کیمپ کا دورہ کیا۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ کیمپ میں عملے کو صحت مند غذا بارے آگاہی فراہم کی گئی، کیمپ میں سیف سٹی افسران کے بلڈ پریشر، وزن اور فیٹس بارے ٹیسٹ کیے گئے ، سیف سٹی عملے کو انفرادی سطح پر نیوٹریشن کاؤنسلنگ کیساتھ تفصیلی غذائی چارٹس فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ صحت بخش کھانا اور ماحول ورک فورس کی کارکردگی بڑھاتا ہے، سیف اینڈ سمارٹ سٹی کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہرممکن امداد فراہم کر رہے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا سیف سٹیز اتھارٹی کی مدد سے صحت دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے، پاکستان کے بہترین مانیٹرنگ سسٹم سے ملاوٹ مافیا کے خاتمے میں مدد ملے گی۔