اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

اب دانت دوبارہ اگ سکیں گے، دنیا کی پہلی دوا جلد انسانوں پر آزمائی جائیگی

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) جاپانی سائنسدانوں نے ایک بہت اچھی خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تیارکردہ دوا دانتوں سے محروم افراد میں دوبارہ نیا دانت اگا سکتی ہے۔ تجربہ گاہی آزمائش کے بعد اگلے سال یہ دوا انسانی آزمائش کا حصہ بن سکے گی۔

اوساکا میں واقع ’میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے کِٹانو ہسپتال‘ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ جانوروں پر آزمائش سے بہت حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں۔ انسانوں پر فیزتھری ٹرائل اگلے سال جولائی سے شروع ہوسکتا ہے اور اس عشرے کے آخر تک یہ دوا مارکیٹ میں عام دستیاب ہوگی تاہم یہ انسانی تجربات اور ان کے نتائج سے مشروط ہوگی۔

یہ دوا بطورِ خاص یو ایس اے جی ون، نامی پروٹین کو روکتی ہے۔ انہوں نے چوہوں پرغور کیا تو معلوم ہوا کہ یوایس اے جی ون نامی پروٹین بنانے والے جین کی عدم موجودگی میں ان میں ایک اضافی دانت اگنے لگا۔ پھرمعلوم ہوا کہ یہ پروٹین دانتوں کی افزائش روکتا ہے۔ اسے بند کرنے کے لیے ایک اینٹی باڈی تیار کی گئی ہے جو کسی مضر اثر کے بغیر یوایس اے جی ون کا راستہ روکتی ہے۔

جاپانی ٹیم ایک عرصے سے اس پر غورکر رہی ہے اور 2021 میں جانوروں پر تجربات میں بہت کامیابی ملی تھی۔ لیکن سب سے پہلے اسے جینیاتی نقائص والے ان مریضوں پر آزمایا جائے گا جو دانتوں سے محروم ہوتے ہیں۔ یہ کیفیت ’اینوڈونشیا‘ کہلاتی ہے۔ ماہرین پرامید ہیں کہ 2030 تک مجاز ادارے اسے استعمال کی اجازت دیدیں گے اور سب سے پہلے دو تا 6 برس کے بچوں کو یہ دوا دی جائے گی۔

ماہرین کا خیال ہے تھوڑٰی تبدیلی کے بعد اسے ان بوڑھے افراد پرآزمایا جائے گا جو اپنے دانتوں کا دوسرا سیٹ بھی گنوا دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے