اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب میں جواب جمع کروا دیا

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں جواب جمع کروا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث نیب کے سامنے پیش نہیں ہو سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے جواب میں نیب کی طلب کردہ دستاویزات غیر متعلقہ اور بد نیتی پر مبنی قرار دی گئیں اور نیب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مطلوب دستاویزات کا تعلق بتانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم ٹرسٹ، زمان پارک اور پراپرٹیز کی دستاویزات سمیت طلب کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے