اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیکٹری ایریا : پتنگ فروش گرفتار، 2200 پتنگیں برآمد

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا دیا اور پتنگ فروش ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم ذوالفقار سے لاکھوں روپے مالیت کی 2200 پتنگیں اور 1950 پتنگیں بنانے کا خام مال برآمد کیا گیا ہے، ملزم نے بذریعہ آن لائن آرڈر پر پتنگیں منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں، پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے