اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواں کوٹ : رابری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 گروہوں کے 5 ارکان گرفتار

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(لاہور نیوز) نواں کوٹ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں رابری، ڈکیتی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 گروہوں کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

اےایس پی گلشن راوی تیمور خان کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے پہلی کارروائی میں رابری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ریحان، اذان اور مقصود شامل ہیں۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف 40 سے زائد مقدمات درج تھے۔

ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ کے علاوہ 3 پستول و گولیاں ،2 موٹرسائیکلیں، 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد نقدی اور 2موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔

دوسری کارروائی میں 2 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان شاہد اور نثار کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ مال مسروقہ میں2 پستول و گولیاں، 5 موٹرسائیکلیں اور2 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے