13 Jul 2023
( لاہور نیوز) پی ایچ اے کا احسن اقدام، اربن فاریسٹ، پارکوں، گرین بیلٹس اور شاہراؤں پر درختوں کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ کر لیا. پی ایچ اے نے درختوں کی جیو ٹیگنگ کیلئے پی آئی ٹی بی کے باہمی اشتراک سے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی ۔
درختوں کی جیو ٹیگنگ کیلئے موبائل ایپلیکیشن "ری گرین لاہور " کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے ۔ تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز اور فیلڈ سپروائزر کو پی آئی ٹی بی کے ہیڈکوارٹر میں ٹریننگ سیشن بھی کرایا گیا. ایکسپرٹ پی آئی ٹی بی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے حسان الحق نے سیشن میں افسران کو ٹریننگ دی ۔
موبائل ایپلیکیشن کو استعمال کرنے کیلئےتمام زونز میں افسران اور متعلقہ انچارج کو جیو ٹیگنگ ٹاسک سونپ دیا گیا۔ درختوں کی جیو ٹیگنگ کیلئے پی ایچ اے کے متعلقہ انچارجز موجودہ اور نئی شجرکاری میں لگنے والوں درختوں کی جیو ٹیگنگ کریں گے۔