اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شہر کے تاریخی دروازوں سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے تاریخی دروازوں سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور کے 12 تاریخی دروازوں کی بحالی کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مقبرہ نور جہاں اورمقبرہ جہانگیر کے پاس گریٹر اقبال پارک کی طرز پرپارک بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

محسن نقوی نے لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کوتاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے ٹائم لائن دے دی، لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کے ماہرین ریسرچ کے بعد ڈیزائننگ اور پراجیکٹ تیار کریں گے، ٹیکسالی،لوہاری،شاہ عالم،موچی،اکبری،دہلی،یکی گیٹ،روشنائی،شیراں والا،مستی گیٹ اوردیگردروازوں کومرحلہ وار پروگرام کے تحت اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے تاریخی دروازوں کے اردگرد تجاوزات ختم کرنے  اور تاریخی عمارتوں پر وال چاکنگ اور بینرز فوراً ہٹانے کا بھی حکم دیا، محسن نقوی نے شاہی قلعہ کے بالمقابل مریم زمانی بیگم مسجد کی بحالی اور تجاوزات ختم کرنے کی  بھی ہدایت کر دی۔

تاریخی مقامات کے پاس بجلی کے تار زیر زمین کرنے کیلئے لیسکو سے رجوع کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے