اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی، شبلی فراز، فرخ حبیب اور حسان نیازی سمیت دیگر رہنماؤں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، تمام ملزمان کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کر لیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے الزام میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے 2 اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، وکیل کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث سابق وزیراعظم اسلام آباد نہیں آسکتے۔

جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو 19جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے