اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کیس کی سماعت کریں گے۔

عدالت نے 2 گواہوں کو آج بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کیس میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ روز سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے سابق وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی تھی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے 2 روز کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ 8 اپریل کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

جج کے ملزم سے متعلق استفسار کرنے پر وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی استثنیٰ کی درخواست کا بتایا۔

جج ہمایوں دلاورنے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ آپ کریمنل کے وکیل ہیں، 7 ماہ سے کیس التواء کا شکار ہے، کبھی ایسا دیکھا 7 ماہ سے کیس چل رہا ہے اور ملزم صرف ایک بار عدالت آیا ہو؟

عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے