اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا، دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پانچ دہشتگردوں کو حراست میں لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے بارودی مواد، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے، خفیہ اطلاع پر کارروائیاں لاہور سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے