اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کی روبکار پر جیل حکام کا اعتراض، عدالت برہم

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں سابق وزیر اعلی پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر جیل حکام کے اعتراض عائد کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

جیل حکام نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست اینٹی کرپشن کورٹ میں دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا وضاحت کی جائے،اینٹی کرپشن عدالت نے جیل حکام کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے سپیشل جج علی رضا اعوان نے کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا، عدالت کیجانب سے سی ای او اینٹی کرپشن رضوان نواز کو بھی شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سی ای او اینٹی کرپشن کو آج ہی عدالت طلب کر لیا، عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا آپ نے روبکار جاری ہونے کے باوجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا وضاحت کریں۔

واضح رہے اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ سے مشروط کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے