اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بھاٹی گیٹ آتشزدگی کا واقعہ، پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے بھاٹی گیٹ میں 10 افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، تنگ گلیوں اور راستوں کے باعث ریسکیو کی ٹیموں کو آگ بجھانے میں تاخیر ہوئی، آگ لگنے کی اطلاع پولیس کے ایمرجنسی نمبر 15 پر نہیں دی گئی، ایس ایچ او بھائی گیٹ خود اطلاع پا کر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں زندہ بچنے والا لڑکا گھر کی چھت پر موجود تھا، آگ لگنے کے وقت گھر کے تمام اہلخانہ سو رہے تھے، واقعہ کی قانونی کارروائی کی جارہی ہے، آگ لگنے کی حتمی وجہ فرانزک رپورٹ میں سامنے آئے گی، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھاٹی گیٹ نور محلہ میں لگنے والی آگ سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، واقعہ میں 60 سالہ سائرہ، 18 سالہ ثانیہ، 16 سالہ عادل، چار سالہ انزل فاطمہ، 13 سالہ سمیاب اور مانو جان کی بازی ہار گئے، متوفیوں میں مالک مکان کی اہلیہ پوتے ،پوتیاں،بہو اور بچے شامل ہیں۔

یاد رہے آگ لگنے سے گھر کی تینوں منزلیں آگ کی لپیٹ میں آگئی تھیں جس سے تمام لوگ آگ میں پھنس گئے تھے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے