12 Jul 2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بُٹر نے سابق صوبائی وزیر میاں محمد الرشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت انتظار میں رکھ لی۔
واضح رہے گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے کیس میں میاں محمود الرشید نے جیل سے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔