اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کام کے دوران 5 منٹ کا وقفہ کیوں ضروری ہے؟اور اس کا کیا فائدہ ہے؟جانئے

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کام کے دوران 5 منٹ کا وقفہ لینے کے فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کی جانب سے کئے  جانے والے تجربے میں 72 طلبا نے خود سے ایک سبق پڑھا اور 2  ذہنی طور پر انتہائی تھکا دینے والے ٹیسٹ دیے۔وقفہ لینے والے کچھ طلبا نے وقفے کے دوران کچھ نہیں کیا جبکہ دیگر کو قدرتی مناظر کی پُرسکون ویڈیو دِکھائی گئی لیکن دونوں گروہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے ان ساتھیوں سے بہتر کارکردگی دِکھائی جن کو وقفہ نہیں ملا تھا۔

ایجوکیشنل سائیکولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر پال گِنز کا کہنا تھا کہ کمرہ جماعت کی طرح دفاتر میں دماغ کو وقفہ دے کر کارکردگی میں واضح طور پر بہتری لائی جاسکتی ہے، وقفہ لینا صرف سوچنے سمجھنے کے لیے نہیں ہوتا، اس کا مقصد اپنی جذباتی بیٹری کو بھی ری چارج کرنا ہوتا ہے، یہ بارآوری کا ایک آسان طریقہ جو ہر کسی کی رسائی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق جامعہ کے طلبا پر کی گئی تھی، انہیں اس بات کا یقین ہے کہ تحقیق کے نتائج کا اطلاق کم عمر اور بوڑھے افراد پر کیا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے