(لاہور نیوز) شہری علاقوں سے بھینسوں کے باڑوں کا انخلا نہ ہو سکا۔ بھینسوں کی 13 سو حویلیوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش کا انکشاف ہو گیا۔
لاہور شہر میں 1300 سے زائد حویلیوں میں 90 ہزار بھینسوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 214 یونین کونسلز میں مویشی رکھنے پر پابندی کے باوجود انخلا نہ ہو سکا۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق شہری آبادی میں بھینسوں کی حویلیاں ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بن رہی ہیں۔ کینٹ کی 16 یونین کونسلز میں ڈینگی لاروا کے ہاٹ سپاٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
مون سون بارشوں میں ڈینگی لاروا کی افزائش انتظامیہ کے لئے درد سر بن گئی۔ انتظامیہ نے مویشی باڑوں کو ڈینگی لاروا کی افزائش کا مرکز قرار دے دیا۔ درجنوں ڈیڈ لائنز کے باوجود افسران مویشیوں کے انخلا کے لئے تاحال عملی اقدامات میں ناکام ہیں۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر سے بھینسوں کے فوری انخلا کا حکم دے دیا۔