اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہٰی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، انہیں 26 جون کو جیل سے رہائی کے بعد منی لانڈرنگ کے کیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے