اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زمان پارک: پولیس پر تشدد کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کیخلاف درخواستیں خارج

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، بنچ کے رکن جسٹس امجد رفیق نے تحریری فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

یاد رہے فواد چودھری، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواستگزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ زمان پارک کے واقعات پر پی ٹی آئی ورکروں کےخلاف دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمے بنائے گئے۔

وکیل پنجاب حکومت کا مؤقف تھا کہ چار سو سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کے مسلح ہونے کی اطلاعات تھیں، مسلح افراد نے پولیس پرحملہ کرکےافسروں کو زخمی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے