10 Jul 2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر سماعت کی، دونوں شخصیات کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، پولیس نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
بعد ازاں عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔