اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جیل میں عدم سہولیات کا معاملہ، عدالت کا پرویز الٰہی کو 4 بجے پیش کرنے کا حکم

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(لاہور نیوز) جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو 4 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کے معاملے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست پر سماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے پرویز الٰہی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست بے بنیاد ہے، پرویز الٰہی سے کوئی سہولت واپس نہیں لی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو آج چار بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے جیل میں سہولیات کی عدم دستیابی پر درخواست دائر کی تھی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ہوں، جیل میں بہتر کلاس قانونی حق ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اے سی، گھر کے کھانے سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے