10 Jul 2023
(لاہور نیوز) مانا والہ مین بازار بیدیاں روڈ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران 26 سالہ انعم شہزادی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی، مقتولہ کے خاوند گُل شیر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، دوسری شادی جھگڑے کی وجہ بنی، فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد محمد اقبال کی مدعیت میں نامزد ملزم ظفر، مظفر اور2 نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔