اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کونسی عادات انسان کو سستی اور کاہلی میں مبتلا کر دیتی ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے انسان کو سستی اور کاہلی میں مبتلا کرنے والی عادات سے متعلق تفصیلی تحقیق جاری کردی گئی ۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ زیادہ گھنٹوں تک موبائل سمیت کسی بھی سکرین والے گیجٹس کا استعمال بھی آپ کو سست بنا دیتا ہے جس سے آپ کےکام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔سکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی آپ کی آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے نیند بھی خراب ہوتی ہے، اس سے بچنے کیلئے آپ خود کو دوسرے کاموں میں مصروف رکھیں اور  سکرین استعمال کرنے کا ایک وقت مقرر کریں۔

ماہرین نے مزید کہا کہ ناکافی نیند کسی بھی شخص کے موڈ اور توانائی کی سطح کو بہت متاثر کر سکتی ہے، دیر تک جاگنے  یا سونے سے پہلے الیکٹرانک آلات کا استعمال نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔اپنی نیند کی عادت کو بہتر بنانے کے لیے سونے کا ایک وقت مقرر کریں، نیند کا آرام دہ ماحول بنائیں اور سونے کے وقت نیند میں خلل ڈالنے والی چیزوں کو خود سے دور رکھیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ غیر صحت مند کھانوں سے مراد ایسے کھانے ہیں جو غذائیت کے اعتبار سے کم ہوتے ہیں جن کو کھانے کے باوجود ہمیں طاقت ملنے کے بجائے نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے۔ایسے کھانوں میں چکنائی والے کھانے، زیادہ چینی اور نمکین کھانے شامل ہوتے ہیں جو ہماری صحت ہمارے موڈ اور ہماری توانائی کو متاثر کرتے ہیں۔

اس لیے ماہرین کی جانب سے پھل، سبزیوں اور گوشت کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے جن میں وٹامنز اور منرلز  بھرپور ہوتے ہیں، اس کے ساتھ زیادہ پانی کا استعمال بھی آپ کو دن بھر چست رہنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے