اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تین روزہ تاریخی شندور پولو فیسٹیول چترال نے جیت لیا

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز ) تین روزہ شندور پولو فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگیا ،پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کرلیا۔

شندور پولو فیسٹیول کے آخری روز فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔ترجمان کے مطابق اختتامی میچ میں کیلاشی ڈانس  کیا گیا  اور  مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیا  جبکہ پیرا گلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

میچ کے اختتام پر مختلف سکولوں کے طلباء نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں سطحِ سمندر سے 12 ہزار 264 فٹ بلندی پر جاری میلے میں بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھی شرکت کی ۔شندور پولو فیسٹیول دیکھنے کے لیے بین الاقوامی سیاحوں نے بھی شندور کا رخ کیا  جبکہ تقریبات میں اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کے عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹور ازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام اپر چترال کی خوبصورت وادیٔ شندور میں منعقد ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے شندور پولو فیسٹیول کا آغاز 7 جولائی کو ہوا تھا ، فیسٹیول 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔تین روزہ فیسٹیول میں پولو کے میچز کے ساتھ ساتھ شرکا کے لئے رات کے وقت خصوصی طور پر آتش بازی اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے