اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فورس میں پروموشن کا نیا سلسلہ شروع کررہے ہیں: آئی جی پنجاب

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ فورس میں ہزاروں پروموشنز کا نیا سلسلہ اگلے ایک دو روز میں دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب  نے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے فورس کے نام جاری پیغام میں کہا کہ  انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے  پہلا راستہ فورس پر سختی اور سزائیں دینا ہے جبکہ دوسرا راستہ ویلفیئر اور پروموشن کی صورت میں فورس کو ان کا حق لوٹانا ہے۔

بعد ازاں آئی جی پنجاب  نے شہید  ڈولفن اہلکار حافظ  نعمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید حافظ نعمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب عثمان انور نے آن لائن کچہری لگا  کر کمپلینٹ  سنٹر میں موصول شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیا اور داد رسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی کی۔

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت اے ایس پیز کے 17 رکنی وفد نے بھی   ملاقات کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے