اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل منگیتر سےکال پر کیا بات کی ؟ پتہ چل گیا

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پولیس کو استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیترسےگفتگو کاریکارڈ مل گیا۔

پولیس کے مطابق عالمگیرترین کے فون کال ڈیٹا میں ان کی منگیتر سےگفتگو کا ریکارڈ مل گیا ہے جس کے بعد ان کی منگیتر سے ملاقات کی گئی ہے۔

 ملاقات کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ عالمگیرترین سے اس روز شام 4 بجےفون پر بات ہوئی، عالمگیرترین کے ساتھ کال پر روزمرہ کی باتیں ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمگیر ترین  اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، پولیس اور اہل خانہ نے خودکشی قرار دیا ہے۔

لاش کےقریب سے ملنے والی تحریر کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی کی وجہ اپنی بیماری بتائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے