اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتے ایک سال ہوگیا

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کپتان بابراعظم کی قیادت میں رواں ماہ سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔

پاک سری لنکا سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل میں قومی ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی، ٹھیک ایک سال قبل بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے سری لنکا کا گال کے پہلے ٹیسٹ میں 342 رنز کا ہدف چھ وکٹ پر حاصل کیا تھا، جہاں عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 160 رنز بنائے تھے، اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم کو ایک سال کے دوران کسی ٹیسٹ میں فتح نہیں مل سکی ہے۔

دورہ سری لنکا میں گال کے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو 246 رنز سے شکست ہوئی تھی ، جس کے بعد دسمبر 2022ء میں بین سٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز 0-3 سے جیتی  جبکہ دسمبر 2022ء اور جنوری 2023ء میں پاکستان نیوزی لینڈ دو ٹیسٹ کی سیریز کے دونوں ٹیسٹ بے نتیجہ رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری پندرہ ماہ کے دوران 10 ٹیسٹ کھیلے ہیں، جس میں قومی ٹیم کو بابراعظم کی قیادت میں صرف ایک فتح مل سکی ہے، پانچ ٹیسٹ قومی ٹیم ہاری جبکہ چار ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوئے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن آسڑیلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور جنوبی افریقا چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان کا پانچواں اور سری لنکا کا چھٹا نمبر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے