اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فریزر میں گوشت کتنے عرصے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(ویب ڈیسک) مہنگائی کے اس دور میں عید الاضحیٰ کے بعد لوگوں کی خواہش ہوتی ہےکہ قربانی کے گوشت کو فریزر میں رکھ کر لمبے عرصے تک چلایا جاسکے لیکن گوشت محفوظ کرتے وقت گوشت خراب نہ ہونے کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

امریکی ادارے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی گائیڈلائن میں بتایا گیا ہے کہ فریزر میں تمام قسم کے گوشت کو کتنے وقت کیلئے ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

فریزر میں گوشت رکھتے وقت کون سی باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

قربانی کے گوشت سمیت تمام اقسام کے گوشت کو فریز کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ فریزر کا درجہ حراررت 0 فارن ہیٹ یا اس سے بھی کم ہو، فریزر کا یہ درجہ حرارت آپ کے گوشت کو محفوظ رکھے گا۔

قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کیلئے سفید تھیلیوں کا استعمال کریں، بعض گھروں میں قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کیلئے اخبار کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے اخبار کی سیاہی گوشت پر آجاتی ہے جو کہ گوشت کو متاثر کرتی ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق اگر آپ گوشت کو 2 ماہ سے زائد عرصے کیلئے فریزر میں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو فوائل، پلاسٹک ریپ یا پھر فریزر ریپر کا استعمال کریں۔

گائے ، دنبے کا گوشت

ایف ڈی اے کے مطابق   گائے یا دنبے کے کچے گوشت کو 6 سے 12 ماہ تک  فریزر میں محفوظ رکھا جا سکتا ہے جبکہ گائے یا دنبے کا  قیمہ  3 سے 4 ماہ تک  فریزر میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب قومی سطح پر طبی ماہرین قربانی کے گوشت کو جلد از جلد  استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ   فریزر کے ذریعے گوشت کو کئی ماہ تک محفوظ تو رکھا جاسکتا ہے لیکن اس کی غذائیت میں کمی آجاتی ہے ، اگر گوشت کو 3 سے 4 ہفتوں کے اندر استعمال کر لیا جائے تو وہ تازہ گوشت کی طرح فائدہ مند رہتا ہے۔

کیسے پتہ چلے کہ فریز کیا گیا گوشت خراب ہوگیا؟

فریزر یا فریج میں رکھے گوشت کے خراب ہونےکا پتہ اس کی رنگت تبدیل ہونے سے لگ سکتا ہے۔ اگر گوشت کا رنگ ہرے اور گرے میں تبدیل ہو تو سمجھ جائیں اس پر بیکٹیریا پیدا ہونے لگے ہیں، ان کی بو سے بھی اندازہ ہوجائے گا کہ اب یہ استعمال کے قابل نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے