09 Jul 2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کولمبو پہنچ گئی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی کولمبو پہنچی ہے، ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمبن ٹوٹا میں قومی ٹیم 2 روزہ وارم اپ میچ 11 جولائی سے کھیلے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔