09 Jul 2023
(ویب ڈیسک) اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل کونسل کا 42 واں اجلاس بنکاک تھائی لینڈ میں منعقد ہوا۔
اولمپک کونسل آف ایشیا سے وابستہ 45 رکن ممالک نے اجلاس میں شرکت کی، اس دوران آئندہ چار سال کیلئے نئے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔
اجلاس میں شیخ طلال فہد الاحمد الجابر الصباح کو اولمپک کونسل آف ایشیا کا صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نائب صدر بن گئے ہیں۔