09 Jul 2023
(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے جیل میں اے سی سمیت دیگر سہولیات لینے کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق 10جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ہوں جیل میں بہتر کلاس قانونی حق ہے، جیل میں سہولیات فراہم کرنا بنیادی حقوق میں شامل ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل میں اے سی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے، جیل میں سیل کے دورے کیلئے کمیشن مقرر کیا جائے جو عدالت کو رپورٹ دے۔