اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نو مئی کے واقعات میں ملوث ایک اور مطلوب شر پسند قانون کی گرفت میں آگیا

09 Jul 2023
09 Jul 2023

(لاہور نیوز) 9 مئی کے واقعات میں ملوث عاشق نامی مطلوب شر پسند قانون کی گرفت میں آگیا، ملزم کے بھائی نے واقعات کی مذمت کی ہے۔

گرفتار ملزم کے بھائی نے کہا کہ میرے بھائی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے نفرت انگیز اور فوج کے خلاف بیانیہ نے اس کی ذہن سازی کی، وہ ایک کھلاڑی تھا، سیاست کے بہکاوے میں آ کر اس نے اپنا مستقبل برباد کر دیا، یہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے کچھ بھی نہیں ملتا، اس سے صرف گھر ہی برباد ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بھائی کو ایک نمبر سے فون آیا کہ آ جائیں، جس کا فون آیا تھا اس کے ساتھ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری موجود تھے، سوشل میڈیا پر نفرت کی سیاست دیکھ کر میرا بھائی بہکاوے میں آگیا تھا۔

زیر حراست ملزم کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، پاک فوج ہماری ہے اور ہمہ وقت ہماری حفاظت پر مامور رہتی ہے، توڑ پھوڑ کسی صورت قابل قبول نہیں، یہ سب کر کے صرف ہم اپنا نقصان کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے