09 Jul 2023
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں رنگ روڈ کے نزدیک محمود بوٹی کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق محمود بوٹی کے قریب ٹرک کی اچانک بریک سے تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے گھس گئی ، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔