اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی سابق کپتان راشد لطیف سے ملاقات،کرکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک)چیئر پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف سے ملاقات اور کرکٹ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق راشد لطیف نے میڈیا  سے بات کرتے ہوئے ذکا اشرف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف نے فون کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا، ان سے بہت سی چیزوں پر ڈسکشن ہوئی ہے، وہ پاکستان کرکٹ کے معاملات کو درست کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کی روشنی میں ان کو بہت سی تجاویز دی ہیں، بورڈ میں کسی عہدے پر پیشکش کے حوالے سے راشد لطیف نے واضح کیا کہ ایسی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہے کہ ساری توجہ بورڈ ایشوز پر مبذول کرسکوں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے مزید کہا کہ ذکا صاحب کے ساتھ بہت سے ایشوز پر بات ہوئی ہے، اس سے زیادہ کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے