اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بڑھ گیا

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے نچلے درجے کا سیلاب، ڈیموں میں بھی پانی کا ذخیرہ بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، آج دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 3 لاکھ 4 ہزار کیوسک رہا جس سے ڈیمز میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہو گیا، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ 80 لاکھ ایکڑ فٹ ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 40 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 38 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 64 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔

بیراجز میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 47 ہزار کیوسک ہے، سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 82 ہزار کیوسک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے