اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

08 Jul 2023
08 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں ہوئی جس کی تصاویر شاہد آفریدی نے شیئر کی ہیں۔

اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا، جب کہ دوسری بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کا بھی نکاح ہو چکا ہے اور ان کی رخصتی کی تقریب بھی رواں برس ہو گی۔

ٹوئٹر پر بیٹی کی رخصتی کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا  میری پیاری بیٹی! ابھی بھی کل کی طرح لگتا ہے جب میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں پالا، اُس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا ۔

سابق کپتان نے لکھا  اگرچہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہیں، لیکن آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جس نے آپ سے سب سے پہلے پیار کیا ۔

شاہد خان آفریدی نے بیٹی اور داماد کے لیے پیغام میں کہا  اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے، آمین ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے